آئی سی سی میں مجوزہ اصلاحات کی منظوری سے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو مزید مالیاتی تحفظ ملے گا ، جائلز کلارک

جمعرات 6 فروری 2014 13:44

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین جائلز کلارک نے کہا ہے کہ آئی سی سی میں مجوزہ اصلاحات کی منظوری سے کرکٹ کھیلنے والے ممالک کو مزید مالیاتی تحفظ ملے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں جائلز کلارک نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ اچھے انداز میں چل رہی ہے تو وہ غلط ہے، مجوزہ تبدیلیاں ضروری ہیں اور اگر انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کو زیادہ اختیارات دینے کے علاوہ انہیں آئی سی سی کی جانب سے براڈ کاسٹنگ ڈیلز کا اختیار دیا جائے تو اس سے کرکٹ کھیلنے والے تمام ممالک کو مالی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ تجاویز سے آئی سی سی کے کسی بھی رکن ملک کو کم مالی فائدہ نہیں ہوگا اور اگر ہماری پیش گوئی ٹھیک رہی تو زیادہ تر رکن ممالک بہت زیادہ مالی فوائد حاصل کریں گے اور یہ کرکٹ کیلئے بری بات کیسے ہو سکتی ہے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت نے گذشتہ ہفتے آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں ایک ایسا مسودہ پیش کیا تھا جس میں بہت سی متنازع تجاویز شامل تھیں۔

متعلقہ عنوان :