22 ویں سوچی سرمائی اولمپکس گیمز 2014ء کا آغاز کل سے روس کے شہر سوچی میں ہوگا

جمعرات 6 فروری 2014 13:43

سوچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) 22 ویں سوچی سرمائی اولمپکس گیمز 2014ء کا آغاز جمعہ سے روس کے شہر سوچی میں ہوگا۔ میگا گیمز میں پاکستان سمیت 80 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 فروری تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 80 سے زائد ممالک کے اتھلیٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

17 روز تک جاری رہنے والے رنگا رنگ ایونٹ میں 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں الپائن سکینگ، بائیتھلون، کراس کنٹری، کرلنگ، فگرسکیٹنگ، فرسٹائل سکینگ، آئس ہاکی، نارڈک کمبائنڈ، شارٹ ٹریک، سکیلٹن، سکی جمپنگ، سنوبورڈ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں۔ آرگنائزرز کے مطابق ایونٹ کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور گیمز میں شریک ایتھلیٹس کو فل پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ گیمز کے دوران کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی سکیئر محمد کریم سوچی سرمائی اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے ، سکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبید الرحمان عباسی کے مطابق گلگت بلتستان کے گاؤں نلتر سے تعلق رکھنے والے محمد کریم ونٹر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ، کریم عظیم ایتھلیٹ ہیں اور ہمیں ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں، ہمارے خیال میں اولمپکس گیمز میں ان کے تمغہ جیتنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔ کریم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے میگا گیمز کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور میں انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روش کرنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، قوم سے درخواست ہے کہ وہ میری کامیابی کیلئے دعا کرے۔

متعلقہ عنوان :