بھارت نے پاکستان کے علاوہ 180 ممالک کے شہریوں کیلئے آمد پر ویزادینے کی سکیم شروع کردی

جمعرات 6 فروری 2014 13:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بھارت کی حکومت نے سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے ملک میں آمد پر سیاحوں کو ویزے دینے کی سکیم کو پاکستان اور افغانستان کے علاوہ 180 ممالک تک بڑھا دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکیم سے صرف آٹھ ممالک کے شہری فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جن میں پاکستان اور افغانستان کے شہری شامل ہیں حکومت اس سکیم پر اکتور سے عمل درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بھارت آمد پر فن لینڈ، جاپان اور سنگاپور صرف 11 ممالک کے شہریوں کو ویزا دیتا ہے۔ملک کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی راجیو شکلا نے کہا کہ ہم نے 180 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو آمد پر ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کرنے کے لیے پانچ سے چھ مہینے لگیں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں امید ہے کہ ہم اس پر آنے والے سیاحت کے سیزن میں اکتوبر سے عمل سے عمل درآمد کر لیں گے۔

انھوں نے اس کی کوئی وضاحت نہیں دی کہ پاکستان، افغانستان، سوڈان، ایران، عراق، نائجیریا، سری لنکا اور صومالیہ کے شہریوں کو اس سکیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔راجیو شکلا نے کہا کہ بھارت کے 26 ہوائی آڈوں پر ملک میں آمد پر الیکٹرانک نظام کے ذریعے ویزا لینے کی سہولت موجود ہو گی اور اس ویزے کی مدت 30 دن ہوگی جو سیاح کے آمد کی تاریخ سے شمار ہونگے۔راجیو شکلا نے فیصلے کو تاریخی‘ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کو بڑا فروغ ملے گا۔حکومت ایک ویب سائٹ تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے ذریعے سیاح ویزے کیلئے درخواست دیں سکیں گے اور ویزے کی فیس جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کے تین کے بعد کسی پر ہوائی آڈے پر آمد پر ویزا مہیا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :