گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر 6 سالہ معصوم بچے کو تشدد کے بعد ہلاک کر دیا گیا

جمعرات 6 فروری 2014 13:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) گوجرانوالہ میں مبینہ طور پر 6 سالہ معصوم بچے کو تشدد کے بعد ہلاک کر دیا گیا، پولیس نے بچے کی ماں کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ باغبانپوہ پولیس کے مطابق محلہ طارق آباد کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بچہ سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا مگر بچے کے جسم کے متعدد حصوں پر شدید تشدد کے نشانات ہیں، اسلئے مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے، بچے کی والدہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :