ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ،مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
جمعرات 6 فروری 2014 13:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) بارش اور برفباری سے ملک کے اکثر علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے،محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ پاراچنار میں بھی برفباری سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔شدید برفباری کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں شوال ، رزمک ، دتہ خیل اور گڑیو میں برف کی سفید چادر نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سوات کے بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری سے ہر چیز منجمد ہو کر رہ گئی۔کوئٹہ اور قلات سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔تیز اور سرہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہیں۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
اسلام آباد ، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ ملتان ، مظفر گڑھ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش سے سردی بڑھ گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں بلوچستان، خیبرپختونخوا ، کشمیر، گلگت اور بلتستان سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.