پنجاب پیرامیڈیکل الائنس کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج ، ہسپتالوں میں کام بند

جمعرات 6 فروری 2014 12:50

پنجاب پیرامیڈیکل الائنس کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج ، ہسپتالوں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پنجاب پیرامیڈیکل الائنس نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر جناح ہسپتال لاہور کے آوٹ ڈور، ان ڈور، آپریشن تھیٹر میں کام بند کر دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پنجاب پیرامیڈیکل الائنس نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے دو برس قبل یقین دہانی کرائی تھی کہ ان کے اسکیلوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی اور تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا مگر حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی ہے اس لئے مجبورا احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران سڑک بھی بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں بڑھا دیا جائے گا۔مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلٰی پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :