حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان پہلی ملاقات آج خفیہ مقام پر ہورہی ہے

جمعرات 6 فروری 2014 12:50

حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان پہلی ملاقات آج خفیہ مقام پر ہورہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ملک میں امن کے لئےطالبان کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان پہلی ملاقات آج ہورہی ہے تاہم اس ملاقات کا مقام خفیہ رکھا جائے گا۔ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز نے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے رابطے کے بعد آج سہ پہر دونوں کمیٹیوں کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

یہ اجلاس غیر معمولی نوعیت کا ہے اس لئے اس کا مقام خفیہ رکھا جائے گا۔ اجلاس میں مذاکرات کے طریقہ کار اور ملکی صورت حال پر بات ہو گی۔مولانا عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات شروع ہونے کےمنتظر ہیں، طالبان کی سیاسی شوریٰ کے نگران قاری شکیل نے رکنی کمیٹی سے ملاقات کےلئے وزیرستان آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان تک پہنچنے کا راستہ انتہائی دشوارگزار ہے، یہاں سڑک کے راستے سے پہنچنا ممکن نہیں، اس لئے حکومت ان 3 ارکان کو وہاں جانے کے لئےہیلی کاپٹر فراہم کرے۔

متعلقہ عنوان :