ٹانک، فائرنگ سے امن کمیٹی کا رضا کار جاں بحق،جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک

جمعرات 6 فروری 2014 12:08

ٹانک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جنڈولہ امن کمیٹی کے رکن کو قتل کر دیا،رضاکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

ٹانک کے نواحی علاقے کڑھی حیدر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جنڈولہ امن کمیٹی کے رکن حیدر خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ موقع پر موجود امن کمیٹی کے رضاکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں،پولیس کے مطابق ابھی تک حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :