ملالہ یوسف زئی کا ایک اور اعزاز، ’’بچوں کے بین الاقوامی ایوارڈز‘‘ کے لئے نامزد
جمعرات 6 فروری 2014 12:02
اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) ملک میں بچیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کرنے کے جرم میں صعوبتیں برداشت کرنے والی ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام تو نہ مل سکا لیکن اب انہیں بچوں کے بین الاقوامی ایوارڈز کے لئے نامزد کرلیا گیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن میں بچوں کے بین الاقوامی ایوارڈز کی جیوری نے ملالہ یوسف زئی کو دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے جدوجہد پر ’’انٹرنیشنل چلڈرنز ایوارڈ‘‘کے لئے نامزد کیا ہے۔
ملالہ کو نامزد کرنے والی جیوری کی رکن ’’لِز جیلبر‘‘ کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے کم سنی کے باوجود ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے آواز بلند کی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔(جاری ہے)
ملالہ کے والد ضیاٴ الدین یوسف زئی نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی کی انٹرنیشنل چلڈرنز ایوارڈ کے لئے نامزدگی نہ صرف اُن کے خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لئے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہماری آئندہ نسلیں تعلیم یافتہ ہوں تو وہ روشن مستقبل کے لئے بہتر کام کرسکتی ہیں۔ ہمیں دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے چھٹکارا دلا سکتی ہیں تاکہ ہم ایک پُرامن زندگی بسر کر سکیں۔واضح رہے کہ پاکستانی تعلیم کے لیے سرگرداں عالمی شہرت یافتہ ملالہ کو گذشتہ سال نوبل انعام کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا جب کہ تعلیم کے فروغ کے لیے اُن کی خدمات پر اُنھیں انسانی حقوق کے سب سے بڑے یورپی ایوارڈ، سخاروف سے بھی نوازاجاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.