کراچی فشریز میں آتشزدگی ،بھاری مالیت کی کارگو لانچ جل کر خاکستر ہوگئی

جمعرات 6 فروری 2014 12:01

کراچی فشریز میں آتشزدگی ،بھاری مالیت کی کارگو لانچ جل کر خاکستر ہوگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) کراچی فشریز میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کارگو لانچ جل کر خاکستر ہوگئی،دیگر کو جلنے سے بچا لیا گیا۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔علی الصبح فشریز میں کھڑی نئی تیار ہونے والی لانچ میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تاہم آگ کی شدت بڑھنے کے باعث مزید 4 گاڑیوں اور ایک اسنارکل کو بھی روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام نے چند گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس دوران ایک لانچ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی، تاہم واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب جلنے والی کارگو لانچ کے مالک نے الزام عائد کیا ہے کہ لانچ کو آگ لگائی گئی ہے اور اس میں ابھی انجن بھی فٹ نہیں کیا گیا تھا۔ مالک نے دعویٰ کیا کہ جلنے والی کارگو لانچ کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔فشری میں لانچ میں لگنے والی آگ سے دو سے تین لانچوں کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :