بغیرامیگریشن لڑکیاں باہر بھجوانے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،ملزمان روپوش ہوگئے، ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکاتین روزہ جسمانی ریمانڈ،سابق ایم این اے کے بیٹے کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماراگیا

بدھ 5 فروری 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء)بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرامیگریشن اہلکاروں کی ملی بھگت سے دوغیر ملکی لڑکیوں کو امیگریشن عمل سے گزارے بغیرلے جانے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکاتین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ،یہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کرائم زون کی سربراہی میں انسدادانسانی اسمگلنگ اور انسداد بدعنوانی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم اویس بہرام بلوچ کے آئی ایٹ میں واقع گھر پرچھاپہ مارااس ملزم کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ سابق ایم این اے کا بیٹا ہے،ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلیے روپوش ہوگئے ہیں، معلوم ہواہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے لڑکیوں کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمدکے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے علاوہ وہاں تعینات ایف آئی اے کی دوخواتین اہلکاروں سمیت متعلقہ افرادکی ٹیلیفون کالزکاڈیٹا بھی حاصل کرلیا ، ذرائع کے مطابق غیرملکی لڑکیوں کوغیرقانونی پروٹوکول دینے کیلیے دوسری ایجنسیوں کے اہلکاربھی وہاں موجودتھے۔