شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر فائرنگ ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر شفیق عرف سرگردان سمیت 4افراد ہلاک

بدھ 5 فروری 2014 21:39

میرعلی(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں گاڑی پر فائرنگ ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر شفیق عرف سرگردان ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع کے مطابق میرعلی کے علاقے نورک میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر شفیق عرف سرگردان بمعہ اپنے تینوں ساتھیوں ہلاک ہوگئے ۔ہلاک ہونے والے مقامی افراد تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔