جماعت اسلامی کے تحت سندھ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں،ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہیں۔ڈاکٹر معراج ،راشدنسیم ودیگر کا خطاب

بدھ 5 فروری 2014 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کی گیا ،جن سے جماعت اسلامی کی مرکزی ،صوبائی ،ضلعی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا،ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار جبکہ کشمیر ہمارا ہے اور سارار کاسارا ہمارا ہے،کشمیر بنے گا پاکستان،بھارت کی بربادی تک جنگ ہماری جاری رہیگی سمیت دیگر نعرے اورہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت اب زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ برقراراورکشمیری عوام کوغلام نہیں بنا سکتا،،کشمیری عوام کی اخلاقی و سفارتی مدد جاری رہے گی ۔وادی کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہیگا،پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اسلئے تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ،کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقع دیا جائے۔ بھارت نے گذشتہ66 سالوں سے کشمیر پر نہ صرف غاصبانہ قبضہ بلکہ سات لاکھ بھاری فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں،پاک۔بھارت تعلقات میں بھتری سمیت خطے میں پائدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

حکمرانوں کو اپنی چینی بیچنے اور آلو خریدنے سے زیادہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیں۔ سکھر: جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ، صوبائی نائب قیم عبد الحفیظ بجارانی ،حزب اللہ جکھر، مسعود علی خان نے کی، ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنوں اور خواتین نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز گھنٹہ گھر سے ہوا اور پریس کلب سکھر پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر شرکاء سے امیر صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدایقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر ظلم اور بربریت جاری ہے حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے ، بھارت نے سات لاکھ فوج کشمیر میں مسلمانون پر ظلم و ستم کرنے کیلئے لگارکھی ہے، حکومت بھارت کو پسندید ہ ملک قرار دینے پر تلی ہوئے ہے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، حکومت بھارت سے کشمیر کے معاملے پر کوئی سودے بازی نہ کرے کشمیر سے آنے والے دریاؤں پر بھارت ڈیم بناکر پاکستان کی زراعت ختم کرنا چاہتا ہے ، اور معاشی حق ماررہا ہے اور پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا حکومت بھارت کو ڈیم بنانے سے روکے، کشمیر کے دریاؤں پر صرف پاکستان کے حق ہے، کشمیریوں کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور کشمیریوں کی جدوجہد حکومت کو مجبور کردے گی کہ وہ بھارت سے ایسی پالیسی بنائے جو کشمیریوں کے مفادمیں ہو، کشمیریوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہین کی جائے گی ، کشمیریون کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور ان کی قرنانیاں ضائع نہیں ہوں گی، حکومت اقوام متحدہ کو مجبور کرکے کہ وہ قرار دادوں کے مطابق رائے شماری کرائے کشمیر کا یہی حل ہے، کشمیر کے بغیر اس خطے میں امن نہیں ہوسکتا، حکومت کشمیر پالیسی پر کوئی سودے بازی نہیں کرے۔

حیدرآباد: جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے ہزاروں افراد پر مشتمل یوم ِیکجہتی کشمیر ریلی نگالے گئی ۔ریلی کی قیادت راشدنسیم ،شیخ شوکت علی ودیگر نے کی قیادت کی۔ ریلی کاآغازدفترجماعت اسلامی اسٹیشن روڈ سے ہوااور حیدرچوک پر اختتام ہوا۔جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر راشدنسیم نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت وامریکہ مسلم ممالک کے ٹکڑے کرنے میں دیرنہیں کرتے مگر کشمیر یوں کوحق خودارادیت دینے کے مخالف ہیں ۔

خیبر سے کراچی تک پاکستانی عوام کشمیریوں بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کررہی ہے ،ملک میں مسلم لیگ کی حکومت ہے جس کاوزیراعظم خودکشمیری ہے کشمیری ہونے پر فخر کرتے ہیں لیکن بھارت سے آلوپیازکے چکرمیں کشمیر کوبھول گئے ہیں۔جنت نظیر کشمیرپاکستان کانظریاتی اقتصادی اور جغرافیائی حصہ ہے ،حکومت ِپاکستان ،اقوام عالم اور اقوام متحدہ کی توجہ کامنتظرہے ۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اور مغربی ممالک مسلم ممالک کے علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتے ہیں اورمداخلت کرنے میں دیر نہیں کرتے ہیں مگر جب مسلمان مظلوم ہوں توانہیں سانپ سونگھ جاتاہے کشمیر فلسطین کے مسئلے پرغاصبوں کاساتھ دیتے ہیں یاپھر خاموش ہوجاتے ہیں کشمیری عوام اسی بے حسی کاشکارہیں ۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدنے ۵ فروری 1990 میں کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی اور جہادکشمیرکی حمایت کے لیے دن منانے کاآغازکیاگیاآج پاکستان کے عوام یہ دن منارہے ہیں اوراپنے بھائیوں سے یکجہتی کااظہارکرہے ہے ۔

اس موقع پر ضلعی امیر شیخ شوکت علی، جنرل سیکرٹری حافظ طاہرمجیدراجپوت ،سابق امیرمشتاق احمدخان ایڈوکیٹ ،حزب المجاہدین کے کمانڈرحافظ طاہرقریشی،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حافظ محمدعرفان قائمخانی ،شباب ملی کے ضلعی صدر محمدعدنان دانش نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ٹھٹہ:جماعت اسلامی ٹھٹہ کے تحت شیخ فرید چوک سے پریس کلب تک یکجہتی کشمیر ریلی سے صوبائی نائب امیر عبدالغفار عمر ،ضلعی امیر الطاف احمد ملاح،عبدالحمید شورو،عبدالمجید سموں نے خطاب کیا۔

کندھکوٹ : جماعت اسلامی کندھکوٹ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مدرسہ دارالعلوم سے گھنٹہ گھر تک مقامی امیر حاجی محمد بلیدی ،ایڈووکیٹ آغا عبدالفتاح پٹھان،ڈاکٹر خالد الاہی بھٹو ودیگر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جہاں سینکڑوں کارکنا ن نے شرکت کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے جس کی آزادی اورخودمختیاری میں پاکستان کی سلامتی ہے امریکا نواز حکومت کشمیرکیلئے اقوام متحدہ میں ہندوستانی حکومت کی قرارداد پر عمل کرائے۔

اوباوڑو: اوباڑو میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی مدرسہ مدینتہ العلوم سے مین چوک تک ضلع گھوٹکی کے امیر مولانا یوسف مزاری کی قیادت میں نکالی گئی جبکہ تشکیل صدیقی اور جماعتہ الدعوہ کے مولانا رضاء اللہ سومرو نے بھی خطاب کیا۔ نواب شاہ: جماعت اسلامی نواب شاہ کے تحت بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی مسجد روڈ سے اسٹیشن روڈتک صوبائی رہنما و سابق ایم پی اے عبد الوحید قریشی کی کی قیادت میں ہوئی جس سے ضلعی امیر سرور قریشی،ظفر اقبال اور نجف رضا نے بھی خطاب کیا۔

جیکب آباد میں مقامی دفتر سے پریس کلب تک ہونے والی یکجہتی کشمیر ریلی سے ضلعی امیر امداد اللہ بجارانی،دیدار لاشاری اور اعجاز احمد میمن نے خطاب کیا۔بدین میں مسجد اقصیٰ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ،جس سے ضلعی امیر سید داؤد شاہ گیلانی،اللہ بچایو ہالیپوتہ،فتح خان کھوسہ اور جماعتہ الدعوہ کے محمو عثمانی نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :