حکومت اورطالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا،حکومتی کمیٹی ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی ملاقات کرے گی،طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیاجائیگا

بدھ 5 فروری 2014 20:35

حکومت اورطالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا،حکومتی کمیٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس اب کل(جمعرات کو) ہو گا،حکومتی کمیٹی کل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے بھی ملاقات کرے گی جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب سے واپسی پر ان سے بھی ملاقات متوقع ہے ،جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تعطل کے بعد دونوں کمیٹیوں میں رابطہ ہوا اور اب مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس کل ہوگا، حکومتی کمیٹی کے ارکان کل ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالسلام سے بھی ملاقات کریں گے جس میں مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،حکومتی کمیٹی آرمی چیف کی سعودی عرب سے واپسی کے بعد ان سے بھی ملاقات کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات چار فروری کو ہونا تھی جو کہ حکومتی کمیٹی کی جانب سے وضاحتیں طلب کیے جانے کے بعد ملتوی کر دی گئی تھی،طالبان کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کے اس اقدام کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے اہم معاملے میں دلچسپی لینے کی اپیل کی تھی۔