Live Updates

شہباز شریف سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، لاہور رنگ روڈکا ساردرن لوپ اورشاہدرہ iiکالا شاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کا منصوبہ انتہائی اہم ہے جلد کام شروع کرنا چاہتے ہیں ،میٹروبس پراجیکٹ کے روٹ کوشاہدرہ سے امامیہ کالونی تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرینگے‘ شہباز شریف ،وزیراعلی نے لاہور رنگ روڈ ساردرن لوپ اور شاہدرہii کالاشاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے بارے میں حتمی سفارشات پیش کرنے کے لئے اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی

بدھ 5 فروری 2014 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر میجر جنرل اصغر نواز،ڈی جی این ایل سی،بریگیڈےئر (ر) شاہد مجیدکے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد،صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات تنویر اسلم، خواجہ احمد حسان،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خزانہ،کمشنر لاہور ڈویژن،کمشنر راولپنڈی ڈویژن اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجو د تھے ۔

ملاقات کے دوران صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت ترقیاتی منصوبوں پر شفاف انداز سے عملدر آمد کررہی ہے اورترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جارہا ہے تاکہ عوام ان سے استفادہ کر سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے تھرڈپارٹی آڈٹ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور رنگ روڈکا ساردرن لوپ اورشاہدرہ iiکالا شاہ کاکو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں او رپنجاب حکومت دونوں منصوبوں پر جلدکام کا آغاز کرنا چاہتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دونوں منصوبوں کے بارے حتمی سفارشات پیش کرنے کے لیے اعلی اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کمیٹی 7روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ میٹروبس پراجیکٹ کے روٹ کوشاہدرہ سے امامیہ کالونی تک بڑھانے کا جائزہ لیا جائے ۔لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان نے اس موقع پرکہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے ترقیاتی ویژن کے مطابق منصوبوں پرشفاف انداز سے عملدر آمد کیا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :