پشاور،خودکش حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اورخودکش حملہ آورکی تصویرجاری کردی

بدھ 5 فروری 2014 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) پشاورقصہ خوانی بازارکے پاک ہوٹل میں ہونے والے خودکش حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اورخودکش حملہ آورکی تصویرجاری کردی ہے تحقیقات رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آورکی عمر17سے18سال تھی اوروہ غیرملکی نہیں تھاجبکہ حملہ آور کا ٹارگٹ پاک ہوٹل نہیں بلکہ حملہ آورکانشانہ ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے فقہ جعفریہ کے ضلعی صدرحاجی سردارعلی اصغرکانمازجنازہ تھاجہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونے کی وجہ سے حملہ آورنے اپنے ہدف تک پہنچنے کے بجائے ہوٹل میں خودکودھماکہ سے اڑادیاتفتیشی ٹیم نے خودکش حملہ آورکی تصویرجاری کرتے ہوئے حملہ آورکاسراورپاؤں کے اعضاء کوڈی این اے ٹسٹ کیلئے لیبارٹری بجھوادی ہے جس کا نتیجہ آنے کے بعدمزیدتفتیش کرنے میں پیش رفت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :