پشاور،کوچہ رسالدار دھماکہ،شہر کی فضاء سوگوار رہی،خود کش دھماکہ کا مقدمہ تھانہ خان رازق شہید میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کردیا

بدھ 5 فروری 2014 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 فروری ۔2014ء) پشاور کے علاقہ کوچہ رسالدارکے ہوٹل میں منگل کی شب ہونے والے خودکش دھماکہ کے باعث شہر کی فضا دوسرے روز بھی سوگوار رہی ، دکانیں اور مارکیٹیں بندبھی رہی ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کی بحالی کیلئے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے جبکہ خود کش دھماکہ کا مقدمہ تھانہ خان رازق شہید میں ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیاہے پولیس کے مطابق پاک ہوٹل کے منیجردہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرپہلے سے ذریعے آگاہ کیا گیاتھا جس میں ہوٹل کے منیجر کوحفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے ہدایت کی گئی تھی تاہم اس پر کوئی عملدآرمد نہیں کیا گیا ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ہوٹل سے ملبہ ہٹانے اور صفائی کا کام شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :