آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کے وارم اپ میچوں کاشیڈول جاری

بدھ 5 فروری 2014 20:25

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2014ء) آئی سی سی نے ورلڈٹی ٹوینٹی کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں دو دو وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی 16مارچ سے بنگلادیش میں ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے تمام ٹیمیں وارم اپ میچز کھیلیں گی۔ پاکستان کا پہلا وارم اپ میچ 17مارچ کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، 19مارچ کوپاکستان دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان ویمن ٹیم بھی دووارم اپ میچ کھیلے گی۔ 18مارچ کو پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ اور20مارچ کو بنگلادیش سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :