ویمن فیڈ کپ ٹینس:بھارت نے پاکستان کو 2-0سے شکست دیدی

بدھ 5 فروری 2014 20:25

آستانہ،قازقستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5فروری۔2014ء) قازقستان کے شہر آستانہ میں ہونے والے ویمن فیڈ کپ ٹینس 2014ء میں پاکستان کو بھارت نے دو صفر سے شکست دیدی، یہ ایونٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست ہے۔

(جاری ہے)

قازقستان کے شہر ٓاستانہ میں جاری ویمنز فیڈ کپ ٹینس میں پاکستان کا دوسرے میچ میں بھارت سے مقابلہ تھا۔

بھارت نے یہ میچ دو صفر سے جیت لیا۔ پہلے سنگل میں پاکستان کی اوشنا سہیل کو بھارت کی پرارتھانہ تھومبارے نے چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔ دوسرے سنگل میں انکیتا رائنا نے سارہ منصور کو چھ صفر اور چھ ایک سے زیر کیا۔ پاکستان کو اس سے قبل نیوزی لینڈ نے تین صفر سے ہرایا تھا۔ تیسرے میچ میں پاکستانی خواتین کل ایران سے مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :