کراچی ، ایف آئی اے کا چھاپہ، ٹی ڈی پی اے سبسڈی اسکینڈل میں ملوث 2 افراد گرفتار

بدھ 5 فروری 2014 17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فریٹ سبسڈی اسکینڈل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔ایف آئی اے کے کمرشل کرائم سرکل نے ٹی ڈی اے پی کے فریٹ سبسڈی اسکینڈل میں مذید دو افراد محمد علی رضوی اور نعیم طاہر کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں افراد نے ایک جعلی کمپنی کے نام سے تین کروڑ روپے کے جعلی فریٹ کلیمز وصول کیئے تھے۔ اس جعل سازی میں ان افراد کو ٹی ڈی اے پی کے افسران کی معاونت بھی حاصل تھی۔ایف ائی اے نے ایف آئی آر نمبر 8 /2014 درج کرلی ہے۔ ملزمان کا ایک ساتھی محمد فردوس مفررو ہے۔ محمد فروس کے خلاف ایف آئی اے نے اربوں روپے کے جعلی کلیمز کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔

متعلقہ عنوان :