سبزی اور فروٹ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز و پولیس کی چیک پوسٹیں قائم جائیں،فروٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن

بدھ 5 فروری 2014 15:37

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) فروٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے سپر ہائی وے پر واقع ملک کی سب سے بڑی سبزی اور فروٹ منڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر رینجرز و پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈی میں گشت کا موثر انتظام کیا جائے اور اس مقصد کیلئے حکومت منڈی میں رینجرز اور پولیس کی نفری کی تعیناتی کے احکامات جاری کرے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں فروٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی زاہد اعوان نے کہا کہ نیو سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں لوڈر کے ہلاک ہونے سے سبزی منڈی کے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سبزی وفروٹ منڈی میں اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاجروں اور مزدوروں کی جان محفوظ نہیں ہے، روزانہ لوٹ مار کے واقعات ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :