سوئی میں بگٹی کالونی میں 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکہ ، سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل

بدھ 5 فروری 2014 15:24

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ سے کردی گئی، جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بگٹی کالونی کے قریب شدت پسندوں نے 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس سے گیس ویلز سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائیگا۔ گزشتہ روز بھی سوئی کے علاقے میں 8انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :