آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جار ی ، سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری ، ایبٹ آباد ، نتھیا گلی ، ناران اور کاغان کا رخ کرلیا

بدھ 5 فروری 2014 15:22

اسلام آباد/مظفر آباد /لاہور /پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ بدھ بھی جار ی رہا س سے لطف و اندوز ہونے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری ، ایبٹ آباد ، نتھیا گلی ، ناران اور کاغان کا رخ کرلیا ، وادی ، نیلم ، کیل اور وادی گریز میں برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے سے ہزاروں لوگ گھروں میں محدود میں ہو کر رہ گئے ، کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان میں برف کی موٹی تہہ جم گئی ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں نتھیا گلی ،گلیات،ناران اور کاغان سمیت متعدد علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا جسے دیکھنے کیلئے یہاں بڑی تعداد میں سیاح موجود پہنچ گئے مالاکنڈ کی وادیاں بھی برف سے ڈھک گئیں ،چترال اور اپر دیر میں برفباری سے لواری ٹنل اور اپر دیر کی مرکزی شاہراہیں بند ہوگئیں۔

(جاری ہے)

مری میں بھی سیاحوں کا رش بڑھ گیا اور قریبی علاقوں سے چھٹی کے دن لوگ برفباری دیکھنے پہنچ گئے ہیں،گلگت بلتستان میں استور اور دیامر کے علاقے برف سے ڈھکے ہوئے دکھائی دیئے آزاد کشمیر میں وادی نیلم،کیل اوروادی گریز میں برفباری سے لوگ گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں ،بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا۔

کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کوڑک ٹاپ میں برف کی موٹی تہہ جم گئی ہے۔جس سے مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے۔ سوات کی وادی کالام،مالم جبہ،میاندم اور شانگلہ ٹاپ سمیت پیوچاراور دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری دن بھر ہوتی رہی برفباری کے باعث مالم جبہ روڈ، کالام روڈ،اتروڑ اور گبرال سمیت شانگلہ شاہراہ بند ، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

چترال میں لواری ٹاپ اور لواری ٹنل میں برفباری کے باعث بند راستے نہیں کھولے جاسکے یہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں جس سے سخت سردی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں 3، 4 دن میں مزید بار ش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے پیر تک پاراچنار میں 176 ملی میٹر، دیر میں ایک سو دو، پٹن میں 93، مالم جبہ 74، کلام 73، سید و شریف 66، گڑھی ڈوپٹہ 55، دروش 54، بالاکوٹ 53، مظفرآباد 51، ایبٹ آباد 43، راولاکوٹ 41، چترال 36، گوادر 29، اسلام آباد 24، تربت 23 اور سب سے کم راولپنڈی میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس دوران مالم جبہ میں تین فٹ، استور اور کلام میں 2 اور مری میں ایک اعشاریہ پانچ فٹ برف پڑی۔

متعلقہ عنوان :