پوری قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعا کرے‘ سلیم سیف اللہ کی اپیل

بدھ 5 فروری 2014 15:18

لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے طالبان کی طرف سے رابطہ کار کمیٹی تشکیل دینے اور کمیٹی کو مکمل اختیاردینے کا خیرمقدم کیا ہے اور پوری قوم سے مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھرپور دعاکرنے کی اپیل کی ہے۔مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ مذاکراتی ماحول کو بہتربنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور جنگ بندی کا اعلان مذاکرات کی کامیابی کاپہلامثبت اقدام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر یہ ہے کہ ہماری آپس میں لڑی کا فائدہ اغیار اور تیسری قوتیں اُٹھارہی ہیں اور ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ یہ لوگ آپسمیں لڑے رہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ابتک اُٹھائے اقدامات پوری نیک نیتی عمل دیکھارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خطے میں پرامن مذاکرات ہی قوم و ملت کے عظیم مفاد میں ہے اسلئے وفاقی حکومت نے امن و امان کو قائم رکھنے اور ملک کی ترقی کیلئے بہتراقدامات اُٹھا نا شروع کردئیے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ تھرکول پاؤر منصوبے کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھنے کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ افتتاح روشن مستقبل کی نوید ہے جس کا اثر ملک کی ترقی اور سیاست پر ضرور پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :