اتمان خیل قومی مومنٹ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی‘جہان زرین خان

بدھ 5 فروری 2014 15:18

درگئی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) اتمان خیل قومی مومنٹ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔اتمان خیل قومی مومنٹ کے مرکزی جنرل سکرٹری جہان زرین خان نے یہاں درگئی میں دیگر عہدیداروں ضمیل شاہ اتمان خیل، امیکر غزن اتمان خیل ۔ مکمل شاہ، سبز علی خان ، ولی رحمان ، زمین شاہ ، مکرم خان اور دیگر کے ہمراہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتمان خیل قومی مومنٹ مکمل طور پر فعال اور مضبوط ہے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لیں گے۔

انہون نے اتمان خیل قبائیل کے ملکان ، ممبران اور رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اتفاق کا مظاہرہ کرکے اتمان خیل قومی مومنٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سیاسی و تنظیمی جدوجہد تیز کریں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتمان خیل قومی مومنٹ کی رجسٹریشن ہوچکی ہے اور تنظیم نو کے لئے بھی جلد اتمان خیل قبائل کا گرینڈ جرگہ بلائیں گے جن کی مشاورت سے باقاعدہ سیاسی لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے کے تمام اضلاع جہاں جہاں اتمان خیل قبائل آباد ہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے وہاں سے امیدوار نامزد کرلیں گے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کی پالیسی بھی زیر غور ہے تاہم ان تمام فیصلوں کا اختیار اتمان خیل قومی مومنٹ کے گرینڈ جرگہ کو حاصل ہے اور فرد واحد کی بجائے جرگہ کی وساطت سے فیصلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :