کراچی: 6 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 5 فروری 2014 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) مقامی عدالت نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی جنوبی غلام رضا کی عدالت میں دو ملزمان احتشام اور اقبال کو پیش کیا، پولیس کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل چالان میں کہا گیا ہے دونوں ملزمان نے ہجرت کالونی میں اپنے پڑوسی کی 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، مزید تفتیش اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت کی جانب سے استفسار پر دونوں ملزمان نے اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت سے معافی کی درخواست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل مین دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت تک تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :