کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں فلیٹ سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 5 فروری 2014 15:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) گلزار ہجری میں ایک فلیٹ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں ایک فلیٹ سے خاتون اور نوجوان لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فلیٹ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی کہ تاہم ہوسکتا ہے کہ دونوں ماں بیٹے ہوں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی عمر 55 سے 60 جب کہ نوجوان لڑکے کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی موت کس طرح واقعہ اس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوگی تاہم اس سلسلے میں ابتدائی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :