طالبان آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں،آپریشن ملک میں آگ لگا دیگا،مولانا سمیع الحق

بدھ 5 فروری 2014 15:05

طالبان آئین کی جنگ لڑ رہے ہیں،آپریشن ملک میں آگ لگا دیگا،مولانا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) مولانا سمیع الحق کہتے ہیں طالبان آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔ طالبان بڑے ہوشیار ہیں ، خود سامنے آنے کے بجائے اپنی لڑائی کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مذاکرات طالبان اور حکومت کے درمیان ہونے ہیں۔

طالبان بڑے ہوشیار ہیں ، طالبان نے مذاکرات کے لئے تین رکنی کمیٹی کو آگے کر دیا۔اس سے پہلے دفاع پاکستان کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بے اختیار ہے جو ڈرون حملے بند نہیں کرا سکتی۔سربراہ دفاع پاکستان کونسل نے کہا کہ طالبان آئین اور دستور کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کے خلاف آپریشن پورے ملک میں آگ لگا دے گا۔مولانا سمیع الحق نے کہا نائن الیون کے بعد مشرف کی پالیسیوں سے ملک عذاب میں پڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :