کراچی میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن، 140 افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

بدھ 5 فروری 2014 14:14

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 140 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے فرنٹیئر کالونی، گلشن اقبال، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، سولجر بازار، لیاقت آباد اور نیو کراچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 140 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ، غیرقانونی ہتھیار، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔