نئی پابندیاں نہ لگیں توچھ ماہ میں حتمی جوہری معاہدہ ممکن ہے،ایران

بدھ 5 فروری 2014 14:05

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہاہے کہ امریکی سینٹ کی جانب سے اگر نئی پابندیاں عائد نہ کی گئیں تو چھ ماہ میں ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان حتمی جوہری معاہدہ ممکن ہے،ایرانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے اوراس سلسلے میں دومرتبہ عالمی معائنہ کار ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کرچکے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر نئی پابندیاں کی گئیں تو جوہری معاہدے کی کامیابی کے امکانات معدوم ہوجائیں گے،جواد ظریف نے کہاکہ خطے میں امن کے لیے ایران کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم نیٹو افواج کی موجودگی سے حالات بہتری کی طرف نہیں جارہے ہیں۔