نیٹوخطے میں قیام امن کے لیے القاعدہ کا خاتمہ چاہتی ہے،امریکی کمانڈر

بدھ 5 فروری 2014 14:05

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) امریکی سینئر کمانڈرلیفٹینیننٹ جنرل مارک ملی نے انتباہ کیا ہے کہ افغانستان میں صدارتی الیکشن سے پہلے یا عین موقع پر طالبان خطرناک اورحیران کن حملے کرسکتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویومیں جنرل مارک ملی نے کہاکہ طالبان نے افغانستان میں حملوں میں شدت پیداکردی ہے اوراب پہلے سے زیادہ حملے کیے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ طالبان کا ٹارگٹ ملک کے معصوم شہری،اتحادی افواج اوران کی اپنی ملکی فوجیں ہیں ،ایک اورسوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان حملے کرکے اتحادی افواج میں خوف پیداکرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ خطے سے نکل جائیں لیکن ان کی یہ خواہش جلد پوری نہیں ہونے والی،ان کا کہنا تھا کہ نیٹوکی کوشش ہے کہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کے لیے القاعدہ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں ان کا شکار نہ بنیں۔

متعلقہ عنوان :