بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی میں 24انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

بدھ 5 فروری 2014 14:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ سے کردی گئی جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بگٹی کالونی کے قریب شدت پسندوں نے چوبیس انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا جس سے گیس ویلز سے سوئی پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کیا جائیگا۔ گزشتہ روز بھی سوئی کے علاقے میں سولہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :