فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائیگی ‘ احسن خان

بدھ 5 فروری 2014 14:00

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) اداکار احسن خان نے پاکستان میں گزشتہ برس فلم انڈسٹری کی نئی اننگز کا آغاز ہو چکا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ منفردموضوعات پرفلمیں بنائی گئی ہیں جن کو فلم بینوں نے دیکھا اورپسند کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے سینماگھروں میں اب بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی فلمیں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔ گزشتہ برس پاکستانی فلموں نے بالی ووڈاسٹارز کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا اوریہ بہت خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں اورنگار خانوں کی ویرانی کے مناظر بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں ۔ امید ہے کہ سال 2014ء دوران پاکستان فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :