کمار سنگاکارا کی بنگلا دیش کے خلاف ٹرپل سنچری

بدھ 5 فروری 2014 13:54

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) سری لنکا کے بیٹسمین کمار سنگاکارا نے بنگلا دیش کے کیخلاف ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرلی۔ سنگاکارا ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے سری لنکا کے تیسرے بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جے وردنے اور جے سوریا بھی ٹرپل سنچری بنا چکے ہیں۔ سنگاکارا نے بنگلادیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی ٹرپل سنچری اسکور کی۔ کمار سنگاکارا 121 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :