آمدنی کا بڑاحصہ بھارت کوملنے پرکسی کواعتراض نہیں، سری نواسن

بدھ 5 فروری 2014 13:06

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسری نواسن کاکہناہے کہ بگ تھری کاپلان کرکٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا،البتہ کسی کے پاس ویٹوپاور نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سری نواسن نے کہاکہ فیوچرٹورپروگرام کاحالیہ نظام زیادہ موثرنہیں ،جس میں کوئی بھی ٹیم کھیلنے سے انکارکردیتی ہے،اس میں دوطرفہ سیریز کی کوئی گارنٹی نہیں ،مجوزہ نظام زیادہ بہتر اورپائیدارہوگا۔

سری نواسن کہتے ہیں ،ویٹوپاورکسی کے پاس نہں ہوگی۔ایگزیکٹوکمیٹی میں شامل پانچ ارکان میں سے کوئی بھی چیئرمین بن سکتاہے۔ایگزیکٹوبورڈ ہی سپریم پاوررہے گا،مجوزہ کمیٹی ایگزیکٹوبورڈ کوہی جواب دہ ہوگی۔بھارتی بورڈ کے سربراہ نے کہاکہ طاقتوربھارت انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے فائدہ مند ہوگا،آمدنی کاسب سے بڑاحصہ بھارت کوملنے پرکسی کواعتراض نہیں۔

متعلقہ عنوان :