فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

بدھ 5 فروری 2014 12:48

اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز چیمپئن شپ 6 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں فیڈرل بورڈ سے منسلک ٹیمیں حصہ لیں گی۔