کرکٹ ٹیم کی رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کرینگے ، ذکاء اشرف

بدھ 5 فروری 2014 12:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 فروری 2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کی رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کرینگے ۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے بتایا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات میں انہوں نے بنگلہ دیش کی صورتحال اور ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے متعلق بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ذکا اشرف نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے اس بارے میں سمری وزیراعظم کو بھیج دی ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ (پیٹرن ان چیف) ہیں اور وہ اس کی منظوری دیں گے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا جائیگا۔ایشیا کپ 25 فروری سے 8 مارچ تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ انتخابات کے موقع پر تشدد کے واقعات ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو سزائے موت سنائے جانے پر پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور ملک گیر احتجاج پر بنگلہ دیشی حکومت نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم ڈھاکہ بھیجنے کو حکومت کی اجازت سے مشروط کر دیا تھا۔ا