آئین کی بالادستی ترقی یافتہ پاکستان کیلئے ضروری ہے: وزیراعظم

منگل 4 فروری 2014 20:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور اداروں میں توازن سے ہی پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بناسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں باعزت مقام حاصل کرنے کےئیے آئین کی پاسداری کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے، قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پرفخر ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، قانون کی حکمرانی ہوگی تو سب کو انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے، کوئی ایک جماعت یا ایک ادارہ دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا، قوم کو متحد ہوکر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا،تمام جماعتوں اور اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی کو بتادیا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا،مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، بھارت کے ساتھ بھی تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :