ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی ،گھریلو سلنڈر60روپے اورکمرشل سلنڈر 240روپے سستا ہو گیا

منگل 4 فروری 2014 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) ایل پی جی پیداواری اداروں اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمت میں 5روپے فی کلو کمی کردی ،گھریلو سلنڈر60روپے اورکمرشل سلنڈر 240روپے سستا ہو گیا ، نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پرشروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمتوں میں پانچ روپے فی کلو کمی کے بعد لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، کراچی اور تمام بڑے شہروں میں قیمت 110روپے فی کلو ،گھریلو سلنڈر 1270روپے اورکمرشل سلنڈر 5080روپے اور مری، گلگت بلتستان ، فاٹا، ناران، کاغان ، آزاد کشمیر وغیرہ تمام پہاڑی علاقوں میں قیمت 130روپے فی کلو ہو گی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے ایل پی جی کی قیمت اب سی این جی سے بھی سستی ہو گئی ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 55فیصدتک سستی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :