Live Updates

تحریک انصاف نے کرکٹر عمر اکمل کیساتھ پولیس کے ناروا رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر ادی ،پولیس نے کرکٹر کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کیلئے پی سی بی کو خط تحریر کر دیا

منگل 4 فروری 2014 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ پولیس کے ناروا رویے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کر ادی ۔تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو جرمانہ کیا جانا چاہیے تھا لیکن پولیس نے کرکٹ کے ستارے کی تذلیل کی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لاہورپو لیس نے کرکٹر عمر اکمل کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی کیلئے پاکستا ن کر کٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے پی سی بی کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر عمر اکمل نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی بھی کی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی انضباتی کمیٹی اس کا نو ٹس لے کر کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات