مولانا سمیع الحق سے ملاقات کیلئے تیار ہیں ، طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملنے پر کوئی اعتراض نہیں ، عرفان صدیقی

منگل 4 فروری 2014 19:48

مولانا سمیع الحق سے ملاقات کیلئے تیار ہیں ، طالبان کی مذاکراتی ٹیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق سے ملاقات کیلئے تیار ہیں، خواہش ہے آج ہی ملاقات ہوجائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار کیا، اور نہ کریں گے، کالعدم طالبان کمیٹی کے بارے میں صرف وضاحت طلب کی تھی، مولانا سمیع الحق سے آج ہی ملنے کو تیار ہیں عرفان صدیقی نے کہاکہ ہمیں طالبان کی مذاکراتی ٹیم سے ملنے پرکوئی اعتراض نہیں،تاہم طالبان 3رکنی کمیٹی کی وضاحت کریں۔