شعبہ تعلیم میں ملکی و غیر ملکی ماہرین کی تجاویز قابل قدر ہیں، محمد عاطف، صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کو بہترسے بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ،وفدسے ملاقات

منگل 4 فروری 2014 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شعبہ تعلیم کو بہترسے بہتر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں ملکی و غیر ملکی ماہرین کی تجاویز قابل قدر ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں ڈیپارٹمنٹ آف فارن افئیرزاینڈ ٹریڈ(DFAT) حکومت آسٹریلیا ،اور خیبر پختونخوا میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم سیو دی چلڈرن کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں لیڈ کنسلٹنٹ DFATمس ڈیانا گلیڈ، سینئر ایڈوائزر ایجوکیشن عارف امین، پروگرام منیجر آدیہ اصغر، ایجوکیشن کنسلٹنٹ عمیمہ سید اور سیو دی چلڈرن کی پراجیکٹ ڈائریکٹرمسرت خٹک، شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو سیو دی چلڈرن کے بچوں کی ابتدائی تعلیم سے متعلق پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت شعبہ تعلیم میں کام کرنے والی نجی تنظیموں کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور حکومت اس مقصد کی تکمیل کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ صوبے بھر کے اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ اچھی ٹریننگ حاصل کر کے بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :