اتحادی ہونے کے ناطے امریکا کو طالبان سے مذاکرات پراعتماد میں لیا ہے، سیکریٹری خارجہ

منگل 4 فروری 2014 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کا اہم اتحادی ہے جس کے باعث طالبان سے مذاکرات پر امریکا کو اعتماد میں لیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ امریکا خود بھی افغان طالبان سے مذاکرات کررہا ہے اور پاکستان کا اہم اتحادی ہونے کے باعث حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر امریکا کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور افغانستان سے متعلق پاکستان کی پالیسی مفاہمت پر مبنی ہے اور پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کے مابین اعتماد سازی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے بھارت سے با معنی مذاکرات چاہتا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرو پر تجارت کی بحالی پر بھی بات چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :