پی سی بی نے عامر سہیل کوچیف سلیکٹرکی ذمہ داری سونپ دی

منگل 4 فروری 2014 14:51

پی سی بی نے عامر سہیل کوچیف سلیکٹرکی ذمہ داری سونپ دی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) عامرسہیل کوچیف سلیکٹرکی ذمے داری سونپ دی گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ڈائریکٹرگیم ڈیولپمنٹ کاچارج بھی دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کے علاوہ انتخاب عالم کو ڈائریکٹرڈومیسٹک کے فرائض کی انجام دہی کے لئے برقرار رکھا جب کہ باسط علی کوریجنل کرکٹ اکیڈمی کراچی کے کوچ کی ذمہ داری سونپی ہے۔چیف سلیکٹرکی ذمہ داری ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کوآگے لے جاناچاہتے ہیں،پاکستانی کرکٹرزکابیک اپ تیارکرناہوگا ،کپتان اوردیگرسلیکٹرزکی مشاورت کیساتھ آگے چلیں گے۔

متعلقہ عنوان :