اچھے پراجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی ، بے کار فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتی ‘ زارا شیخ

منگل 4 فروری 2014 14:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشیوں کی ضرورت ہے ہم نے بہت دُکھ برداشت کر لیے ہیں اب ہم سب کو ملکر ایسا پاکستان بنانا چاہیے جہاں لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خود کشیاں نہ کریں ، کوئی لڑکی جہیز کے باعث گھر میں بیٹھی بوڑھی نہ ہو ، لوگوں کو اُن کے بنیادی حقوق حاصل ہوں ، ہر محکمے میں ایماندار اور محنتی لوگوں کو تعینات کیا جائے تاکہ رشوت اور سفارش جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے ۔

” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

4 فروری 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے حالات کو بہتر بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کرنے ہونگے ۔ صرف سینما گھروں پر کروڑوں روپے لگا کر اُن کو سجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے ، اصل بات پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کراٹے بھی آتے ہیں اس کے علاوہ وہ بیڈ منٹن کھیلنے کے ساتھ والی بال کی چمپئن بھی رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے پرکلیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔ بے کار فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہتی ۔

متعلقہ عنوان :