پاکستان کے سابق کرکٹر مدثر نذر نے ہیڈ کوچ کیلئے وقاریونس کی حمایت کردی

منگل 4 فروری 2014 14:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) پاکستان کے سابق کرکٹر مدثر نذر نے ہیڈ کوچ کیلئے وقاریونس کی حمایت کردی۔ایک انٹرویو میں انھوں نے پی سی بی سے کہا کہ وقار اس سے قبل بھی عمدگی سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے انھیں عاقب جاوید اور اعجاز احمد کی خدمات حاصل تھیں جس سے ٹیم کو کافی فائدہ پہنچا، مدثر نذر نے کہا کہ وقار یونس نے ٹیم کے ساتھ جو محنت کی اس کا فائدہ بعد میں کوچ بننے والے محسن حسن خان کو بھی ہوا، اس لیے بورڈ کو ایک بار پھر یہ ذمہ داری وقار یونس کو ہی سونپنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں ڈیو واٹ مور کے دوسالہ دور کو کامیاب بھی کہوں گا اور ناکام بھی، میرے خیال میں وہ اس حوالے سے بدقسمت رہے کیوں کہ پاکستان نے تمام کرکٹ بیرون ملک کھیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں نہیں رہتا اس لیے پاکستان کی کوچنگ کا امیدوار نہیں ہوں۔ ایسے کوچ کا تقرر کیا جائے جو پاکستان میں رہتا ہو۔ وہاں کی کرکٹ اور کلچر کو سمجھتا ہو۔

متعلقہ عنوان :