امن وامان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

منگل 4 فروری 2014 14:17

امن وامان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن وامان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہجمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے،قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پرفخر ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی صورت حال ہے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا ۔

متعلقہ عنوان :