بھارتی مصنوعات کی تین روزہ نمائش 14فروری سے لاہور میں شروع ہو گی،وزیر تجارت آنند شرما کی آمد بھی متوقع

منگل 4 فروری 2014 14:14

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء ) بھارتی مصنوعات کی تین روزہ نمائش 14فروری سے لاہور میں شروع ہو گی ۔ 16فروری تک جاری رہنے والی نمائش میں سو سے زائد بھارتی کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ وزیر تجارت آنند شرما کی آمد بھی متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے مطابق بھارتی کی سنگل کنٹری نمائش 14سے 16فروری کو لاہور میں ہوگی، جس میں بھارتی وزیر تجارت آنند شرما کی آمد متوقع ہے، آنند شرما پاکستان میں اپنے ہم منصب خرم دستگیر سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دونون ملکوں کے درمیان تجارتی مراحل کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آنند شرما کے ساتھ سیکرٹری تجارت راجیو کھر، مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز اور دیگر حکام کی آمد بھی متوقع ہے۔فیدڑیشن آف انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی دوسری سالانہ نمائش میں توانائی، ٹیکسٹائل،، جیم اینڈ جیولری سمیت دیگر کمپنیاں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :