عمران خان مذاکراتی عمل میں شامل ہوکر سیاسی بصیرت کا ثبوت دیں، ایم کیوایم
منگل 4 فروری 2014 12:46
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے نتائج کی پروا کئے بغیر مذاکراتی عمل میں شامل ہوجائیں۔
(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کئی مواقع پر یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ طالبان کو مسلمان اور پاکستانی سمجھتے ہیں، وہ یہ بھی کہتے رہے ہیں کہ طالبان سے فی الفور مذاکرات کئے جائیں اگر کوئی اس کے لئے تیار نہیں ہوتا تو وہ بذات خود طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں، اب جبکہ طالبان نے عمران خان کو اپنا نمائندہ بناکر پیش کیا تو نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر انہوں نے مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی کرنے سے انکار کردیا۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ہم اور پاکستان کے تمام عوام یک زباں ہوکر ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے کر اس میں شرکت کریں اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیں ۔ امید ہے کہ عمران خان ہماری اور قوم کی متفقہ اپیل کا پاس رکھیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.