میدانی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری،پھر ٹھنڈ بڑھنے لگی

منگل 4 فروری 2014 11:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 فروری 2014ء) میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد ایک بار پھر ٹھنڈ بڑھنے لگی ہے ۔گلگت بلتستان میں اسکردو ، دیامر اور غذر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بار ش ہورہی ہے۔ پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سردی کے باعث لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آزادکشمیر میں کئی مقامات پرٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔ بالائی وادیوں میں ہلکی برفباری ہورہی ہے۔خیبر ایجنسی میں بارش ہورہی ہے۔چترال میں لواری ٹاپ اور لواری ٹنل میں برفباری کے باعث بند راستے نہیں کھولے جاسکے ہیں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔سوپ ، چائے، اور خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں ملتان ، بہاولپور، رحیم یار خان ،سرگودھا سمیت کئی شہروں میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثررہے۔

متعلقہ عنوان :